حیدرآباد، 7اگسٹ(ایجنسی)اینٹی کرپشن بیورو نے تلنگانہ میں دو سرکاری افسران کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار کرلیا۔ ڈپٹی ایگزیکٹیو انجینئرکوالٹی کنٹرول ڈیویژن2گریٹر حیدرآباد بلدیہ کو اینٹی کرپشن کے افسروں نے اس وقت پکڑ لیا جب وہ
اپنے دفتر میں رشوت لے رہے تھے ۔
انہوں نے اپنے ڈرائیور کے ذریعہ رشوت کی رقم حاصل کی اور اپنے پاس رشوت کی رقم رکھی تھی۔ انہوں نے سڑک کے کام کے لیے کوالٹی کنٹرول کی رپورٹ دینے کے لیے یہ رشوت کی رقم کا مطالبہ کیا تھا۔